سرکاری نہیں تونہ سہی پرائیویٹ اجلاس کی تجویز


چیئرمین یونین کونسل مردوال ملک ہادی بخش اعوان کےافطار ڈنر کے موقع پر وادی سون کے یو سی چئیرمین وائس چئیرمین



مردوال سےملک عرفان فانی کی رپورٹ 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چیئرمین یونین کونسل مردوال ملک ہادی بخش اعوان کی طرف سے وادی سون کی یونین کونسلز کے چیرمین اور وائس چیرمینوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا- ملک ہادی بخش اعوان نے شرکا کا شکریه ادا کیا اورکہا کہ وادی سون کے مسائل کے حل کے لئےہمیں سب کو ملکر چلنا چاہیے انهوں نے وادی سون کے بلدیاتی نمائدگان کی ماہانہ میٹنگ کی بھی تجویز پیش کی تاکه مسائل اور ان کے حل کے لئےلائحہ عمل تیار کیا جاسکے- تقریب میں یوسی اوچھالی کے چیرمین حاجی امجد اور وائس چیرمین ملک غلام مصطفی، یوسی صدیق آباد کے چیرمین ملک تیمور سلطان اور وائس چیرمین ملک ظفر اقبال، یوسی کھبیکی کے چیرمین ملک مختار اور وائس چیرمین عاقل شاه- اس کے علاوه یوسی مردوال کے وائس چیرمین ملک مختار، ملک عباس سرال کونسلر، غلام محمد بٹکله کونسلر،نمبردار غلام حیدر کونسلر اور ملک سهیل کونسلر انگه شریک هوئے- یوسی کھوڑه اور انگه کے چیرمین نجی مصروفیت کے باعث شریک نه هوسکے- تقریب میں صحافیوں اور مردوال،دھدھڑ،مکڑمی،نوشهره اور ڈلی کی کئ ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی

khushabnews
;
سرکاری نہیں تونہ سہی پرائیویٹ اجلاس کی تجویز  سرکاری نہیں تونہ سہی پرائیویٹ اجلاس کی تجویز Reviewed by Khushab News on 7:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.