ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق


Foto file



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) نور پورتھل ایک تیز رفتارکی ٹکر لگنے سے موٹر سائکل پر سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، بتا یا جا ہے کہ طاہر محمود گھنجیرہ ایڈوکیٹ جو کہ خود کار چلا رہے تھے ڈیرہ اللہ داد کے قریب ایک موٹر سائیکل نمبرایم سی بی 516کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون سمیت تینوں افراد جاں بحق ہو گئے اور بعد ازاں ہسپتال میں انکی شناخت ہوئی۔ مرنیوالوں کا تعلق تھل کے ہی گاوں پیلوینس کی مانگٹ برادری سے ہے ۔ حادثے میں مرنیوالے والوں نورزمان مانگٹ کی بیوی مریم بی بی ، اسکا بیٹا الف الرحمن اور بھتیجا عبد الزاوار ولد عبدالغفار شامل ہیں ۔ بتا یا جاتا ہے کہ سوگوار خاندان کے سربراہ نورزمان مانگٹ نے کار کے مالک طاہر گھینجرہ ایڈووکیٹ کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے فی سبیل اللہ معاف کردیا۔
khushabnews
ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق Reviewed by Khushab News on 5:37:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.