جو ہرآباد میں پولیس مقابلہ


جوہرآباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو نعیم



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دو گرفتار۔ بتا یا جاتا ہے کہ کٹھہ چوک خوشاب میں تین کار سوار ڈاکو ایک شہری سے 70ہزار روپے چھین کر دریائے جہلم پل کی طرف فرار ہوئے لیکن وہاں پر پولیس کی جانب سے روکنے پر مبینہ ڈاکو واپس جوہرآباد کی طرف فرار ہوئے اور شہزاد ٹاون کے قریب ایس ایچ اوجوہرآباد سٹی امجد جلال کی قیادت میں پولیس پارٹی سے انکی مڈبھیر ہو گئی جس پر ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کردی تاہم ڈاکووں کی فائرنگ سے کوئی پولیس اہلکار زخمی نہ ہوا البتہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا اور دیگر دو ڈاکووں کو زندہ گرفتار کرلیا گیاجبکہ زخمی ڈاکو کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نعیم ولد اقبال ساکن لاہور کے طور پر ہوئی جبکہ دیگر دو گرفتار کیے گئے ڈاکووں کے نام تاحال پولیس صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہے اور ان سے مصروف تفتیش ہے۔ مبینہ ڈکیتی کی واردات کٹھہ چوک خوشاب میں بتائی جارہی ہے اور ڈاکووں کا جہلم پل کی طرف جانا اور پھر وہاں سے واپس آنا لیکن راستے میں کہیں بھی خوشاب پولیس سے انکے ٹکراو یا تعاقب بارے اور جوہرآباد صدر پولیس ، ایلیٹ فورس کی بجائے جوہرآباد سٹی پولیس سے مبینہ ڈاکووں کا مقابلہ اور ڈاکووں کی فائرنگ سے کسی بھی پولیس ایلکار کو خراش تک نہ آنا ایسے سوالات ہیں جن کا ابتدائی اطلاعات کی روشنی میں جواب تلاش کرنا مشکل ہے البتہ ایف آئی آر اور پولیس کی جانب سے تفصیلی موقف کے بعد اصل صورتحال اور تمام خدشات کے واضح ہونے کا امکان ہے ۔ دریں اثنا مختلف تاجر اور شہری تنظیموں کی جانب سے ایس ایچ او جوہرآباد سٹی پولیس امجد جلال کی جانب سے بروقت کارروائی کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کی جاررہی ہے
khushabnews
;
جو ہرآباد میں پولیس مقابلہ جو ہرآباد میں پولیس مقابلہ Reviewed by Khushab News on 3:55:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.