نہانے، آگ جلانے او جمپ لگانے پر پابندی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت دریائے جہلم ،گر یٹر تھل کینال ،چشمہ جہلم لنک کینال ،مہاجر برانچ اور دیگربڑی ڈسٹری بیوٹریز انہارمیں جمپ لگانے اور نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔اس حکم کی روسے ضلع خوشاب کی حدود میں لوگ سیروتفریح کے دوران دریاوں اور انہار میں جمپ یا نہا نہیں سکیں گے ۔ڈی سی او نے یہ حکمنا مہ تیراکی اور نہانے کے شوقین حضرات کے پانی میں ڈوب کر مر جانے کے واقعات کے پیش نظر جاری کیا ہے ۔خلاف ورزی کی صورت میں متعلقین کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کے جائے گی اسکے علا وہ ڈی سی اوخوشاب کنزہ مرتضیٰ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت وادی سون کے جنگلات کے اردگرد ایک کلومیٹر کے فاصلے تک آگ جلانے یا سوکھی گھاس اور جھاڑیوں کو آگ لگانے پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے ۔یہ حکم نامہ جاری ہو نے کے بعد فوری نافذالعمل ہوگا ۔خلاف ورزی کے صورت میں متعلقہ شخص یا اشخاص کے خلاف سخت قانونی چارہ  جوئی کی جائیگی ۔
khushabnews
نہانے، آگ جلانے او جمپ لگانے پر پابندی نہانے، آگ جلانے او جمپ لگانے پر پابندی Reviewed by Khushab News on 2:05:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.