جوہرآباد پولیس کی اہم کامیابی


Foto file



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے عظمت کالونی میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے تین رُکنی گروہ کے ارکان شہباز ولد دلبر ساکن محلہ حسین آباد ‘ معرااج حسین ولد اعجاز حسین ساکن محلہ بادشاہانوالہ خوشاب اور محمد ذیشان عرف شانی ساکن سیٹلائٹ ٹاؤن خوشاب شامل ہیں۔ گرفتار کئے جانیوالے ڈاکوؤں سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکلوں کی جعلی نمبر پلیٹس برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف نسیم کالونی کے مدنی کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران سٹور کے مالک محمد شبیر اعوان سے 35ہزار روپے کی نقدی چھیننے کے الزام میں زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد شبیر اعوان اپنی دوکان پر موجود تھا کہ ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے رقم چھین لی ‘ دورانِ مزاحمت محمد بشیر نے ڈاکوؤں کو پہچان لیا اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ جس پرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو قانون کی گرفت میں لے لیا ایس ایچ او تھانہ سٹی امجد جلال نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کا یہ تین رُکنی گروہ خوشاب او رجوہرآباد میں یوٹیلٹی سٹوروں پر ہونیوالی ڈکیتی کی وارداتوں سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل چھیننے کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔ جوہرآباد کی سماجی و عوامی حلقوں نے ڈاکوؤں کے خطرناک گروہ کی گرفتاری پر ایس ایچ او امجد جلال اور دیگر پولیس افسران و ملازمین کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔
khushabnews
جوہرآباد پولیس کی اہم کامیابی جوہرآباد پولیس کی اہم کامیابی Reviewed by Khushab News on 7:18:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.