صلی ملز سیل کردی گئی


Foto file


خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر محمد شاہد نے صلی ٹیکسٹائل ملز جوہرآباد کو دو ماہ سے مزدوروں کو تنخواہیں ادا نہ کرنے پر فیکٹری ایکٹ 1934 ‘ قانون ادائیگی اُجرت 1936اور لیبر ایکٹ کے تحت سیل کر دیا۔ یہ کاروائی ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی۔ بدھ کے روز صلی ٹیکسٹائل ملز کے 1300محنت کشوں نے مسلسل دو ماہ سے تنخواہیں اور واجبات نہ ملنے پر ملز گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملز انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او خوشاب نے ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر محمد شاہد کو موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لے کر ملز انتظامیہ کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈی او لیبر نے ملز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی چھان بین کے بعد ملز کو سیل کر دیا۔ اس ضمن میں جب ملز انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ صنعتی بحران کے سبب محنت کشوں کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی انشاء اﷲ بہت جلد تمام محنت کشوں کی تنخواہیں اور واجبات ادا کر دیئے جائیں گے۔
khushabnews

;
صلی ملز سیل کردی گئی صلی ملز سیل کردی گئی Reviewed by Khushab News on 6:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.