ڈی سی او کی سربراہی میں3 کمیٹیاں تشکیل





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ کی سربراہی میں کوالٹی فوڈ آئٹم کی چیکنگ ‘ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور چائلڈ لیبر پروٹیکشن کے حوالے سے تین الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ کوالٹی فوڈ آئٹمز چیکنگ کمیٹی میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور سینٹری انسپکٹر کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنروں کے علاوہ سیکرٹری آر ٹی اے‘ ڈی او سول ڈیفنس ‘ ڈی او لیبر‘ ڈی او ماحولیات کو ممبران نامزد کیا گیا یہ کمیٹی پٹرول پمپوں ‘ ڈیزل ایجنسیوں اور ایل پی جی شاپس کی مانیٹرنگ کرے گی۔ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے ممبران میں اسسٹنٹ کمشنروں کے علاوہ ڈی او لیبر ‘ ڈی او انڈسٹریز ‘ ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ بطور ممبران شامل ہیں یہ کمیٹی چائلڈ لیبر پروٹیکشن لاء پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ 
khushabnews

;
ڈی سی او کی سربراہی میں3 کمیٹیاں تشکیل ڈی سی او کی سربراہی میں3 کمیٹیاں تشکیل Reviewed by Khushab News on 9:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.