اہم اجلاس میں ذکر کنڈوم اور مردانہ نس بندی کا


ڈی او سی عبدالحمید سنبل ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کررہے ہیں




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی او آفس کے کانفرنس ہال میں ڈی او سی عبدالحمید سنبل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں محکمہ بہبودِ آبادی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ آفیسر بہبودِ آبادی ملک نصیر احمد کربلائی نے مفصل رپورٹ پیش کی۔ اُنھوں نے بتایا کہ بہبودِ آبادی حکومت کی پالیسی کے تحت آبادی اور وسائل میں تناسب برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ ماہِ مئی کے دوران ضلع خوشاب میں ایک لاکھ تین ہزار 164کنڈوم ‘ 2ہزار527کورل پلز ‘ 997انجکشن‘ 842آئی یو سی ڈی استعمال کئے گئے اور 107 مردانہ آپریشن کئے گئے۔ اُنھوں نے بتایا کہ گذشتہ تین ماہ میں محکمہ بہبودِ آبادی نے 270 زنانہ آپریشن کئے جبکہ 14خواتین کو محکمہ صحت کی طرف سے ریفر کیا گیا۔ملک نصیر احمد کربلائی نے بتایا کہ محکمہ پاپولیشن پلاننگ کی جانب سے 11جولائی کو منائے جانیوالے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے تمام پروگراموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ 11جولائی کو صبح 9بجے کالج چوک تا سرور شہید چوک آگہی واک ہو گی جس کے بعد خوشاب اور جوہرآباد کی بڑی شاہراؤں پر دو موٹر سائیکل ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ضلع بھر میں بینرز اور پینافلیکس لگائے جائیں گے۔اُنھوں نے بتایا کہ موبائل سروس یونٹ کو دو نئی گاڑیاں الاٹ کی جا چکی ہیں ۔اُنھوں نے بتایا کہ 30جون کو موضع انگہ اور محمود شہید میں آئی یو سی ڈی کیمپ کا افتتاح کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر قاضی آصف محمود‘ موبائل سروس یونٹ کی انچارج‘ مسز شاہین بانو ‘مسز نصرت پروین‘ مولانا سلیم الرحمن ‘ قاری عبدالرشید ‘ ملک سکندر سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
khushabnews
;
اہم اجلاس میں ذکر کنڈوم اور مردانہ نس بندی کا اہم اجلاس میں ذکر کنڈوم اور مردانہ نس بندی کا Reviewed by Khushab News on 3:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.