تمام محکمے الرٹ رہیں، کمشنر ندیم محبوب






تمام محکمے الرٹ رہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کمشنر سرگودھا ندیم محبوب نے کہا ہے کہ مون سون کے موسم میں دریائے جہلم میں آنیوالی متوقع طغیانی کے خطرہ کے پیش نظر تمام ضلعی محکموں کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے تدارک اور متاثرین کو ریلیف دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ ڈی سی او کمپلیکس جوہرآباد کے کانفرنس ہال میں فلڈ ریلیف کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کی تمام ڈرینوں بالخصوص مٹھہ ٹوانہ ‘ بولہ اور ہڈالی کے ڈرینوں کی مکمل صفائی کرائی جائے اور محکمہ انہار کو نہروں کے پشتے مضبوط کرنے کا پابند بنایا جائے۔ اجلاس میں محکمہ صحت ‘ ٹی ایم اے ‘ ریسکیو1122‘ محکمہ انہار ‘ ہائی وے اور دیگر محکموں کی جانب سے فلڈ ریلیف کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی او خوشاب نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع خوشاب میں سیلاب کے دوران قائم کی جانیوالے فلڈ ریلیف کیمپوں میں سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے اور وہاں محکمہ صحت کی جانب سے ایمبولینسوں ‘ ادویات اور ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ اُنھوں نے ریسکیو1122اور ٹی ایم اے کو لائف جیکٹس اور موٹر بورٹس تیار رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
khushabnews
تمام محکمے الرٹ رہیں، کمشنر ندیم محبوب تمام محکمے الرٹ رہیں، کمشنر ندیم محبوب Reviewed by Khushab News on 4:23:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.