ایک جاں بحق تین گرفتار






نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ


مستحقین میں راشن تقسیم
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) فلاحی اداروں کی جانب سے درجنوں نادار بیوہ مساکین مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نبیلہ ملک تھیں راشن تقسیم کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر موقع اور باالخصوص رمضان المبارک کے دنوں میں نادار اور مساکین کو اپنی خوشیوں شامل کرنا اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کا اس بڑھ کر کوئی موقع نہیں کہ ان کی ہر تکالیف کو مد نظر رکھ کر ان کی مالی اور معاشی خدمت کی جائے انہوں نے فلاحی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح ہر انسان کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تو ملک سے غربت کا خاتمہ یقینی ہوجائے ۔

سرچ آپریش دو غیرملکیوں سمیت تین افراد گرفتار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مختلف علاقوں اوچھالہ،مردوال،کھبیکی میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن ہوا جس میں 30افراد کو چیک کیا گیا جن میں سے 27کو شناخت کے بعد فارغ کردیا گیا اور3افراد غلام عباس ساکن کھبیکی کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے افغانی پٹھانوں عارف خان ولد سلیمان ،محمد حسن ولد امیر خان کے خلاف دستاویزات مکمل نہ رکھنے پر فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردئیے۔

کرنٹ لگنے سے نو جوان جاں بحق
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی قصبہ کورڈھی کے قریب بلیسئر کا رہائشی محنت کش محمد حبیب قوم آرائیںیو پی ایس ٹھیک کرہاتھا کہ پلگ لگاتے وقت بجلی کی ننگی تاروں کو چھو نے سے کرنٹ لگنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا مرحوم کو آبائی قبرستان کورڈھی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

طویل لوڈ شیڈنگ سے اوگالی کے مکین عاجز
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پیر آف اوگالی شریف صاحبزادہ محمد امیر سلطان چشتی نے کہا ہے کہ موضع اوگالی میں بجلی کی طویل بندش سے مکین عاجز آگئے ہیں مساجد میں پانی کی نایابی سے روزہ داروں نمازیوں کو دشواری کا سامنا ہے پورا پورا دن بجلی کا بند ہونا سمجھ سے بالا تر ہے کہ ہم سے نجانے کیوں انتقام لیا جارہا ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مجبورا علاقہ کے مکین احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سحری و افطاری کے دوران بجلی نہ بندہونے کے وعدے کئے تھے جو واپڈا والوں نے خاک میں ملا دئیے انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ سب ڈویژن نوشہرہ میں واپڈا کے خلاف انکوائری کی جائے تاکہ جو بلاوجہ بجلی بند کرکے شہریوں کو ستا رہے ہیں اور ان کو حکومت کے خلاف اکسانے پر مجبو کررہے ہیں۔
khushabnews
ایک جاں بحق تین گرفتار ایک جاں بحق تین گرفتار Reviewed by Khushab News on 7:47:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.