تھل کی 4 ترقیاتی سکیموں کیلئے ساڑھے 41کروڑ روپے مختص

<



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی حکومت نے سالانہ بجٹ میں رکن پنجاب اسمبلی ملک وارث کلو کی جانب سے تجویز کی جانیوالی علاقہ تھل کی 4ترقیاتی سکیموں کیلئے ساڑھے 41کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرلئے ہیں۔ جمالی، نورپور،چلیانوالہ تک 4کلو میٹر روڈ کیلئے ڈھائی کروڑ، موضع روڈہ کی سیوریج سکیم کیلئے 10کروڑ روپے، گرلز ڈگری کالج روڈہ کیلئے 16کروڑ روپے ،ماڑی شاہ سے شہباز خیل براستہ بوڑانہ 20کلو میٹر روڈ کیلئے 13کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی ملک وارث کلو نے بتایا ہے کہ فنڈز نئے مالی سال کی آغاز پر جاری ہوجائیں گے اور انشاء اﷲ فنڈز جاری ہوتے ہی تمام ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کرا دیا جائے گا۔
khushabnews
;
تھل کی 4 ترقیاتی سکیموں کیلئے ساڑھے 41کروڑ روپے مختص تھل کی 4 ترقیاتی سکیموں کیلئے ساڑھے 41کروڑ روپے مختص Reviewed by Khushab News on 9:12:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.