وادی سون کی خبریں ہفتہ 04 جون


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاسپورٹ آفس خوشاب میں سائلین کو سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے پریشانیوں میں مبتلا کرنے لگا پاسپورٹ آفس میں نہ تو کوئی بیٹھنے کا معقول انتظام اور نہ ہی پینے کے پانی کیلئے کوئی کولر نصب کیا گیا سائلین کو بلاجواز اعتراضات لگا کر واپس کردیا جاتا ہے اور سٹاف کی کمی کے باعث مسائل میں اضافہ ہورہا ہے وادی سون کے سماجی و سیاسی رہنماؤں ملک ذیشان اعوان ،ملک فاروق اعوان نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع خوشاب میں عوام کی سہولت کیلئے قائم کئے جانے والے پاسپورٹ آفس کی انتظامیہ کو سائلین کی مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا پابند کیا جائے میڈیا کے نمائندوں نے ضلعی انچارج سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس کو قائم ہوئے ابھی چند ماہ ہوئے ہیں جلد مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کامگرڈ اسٹیشن نوشہرہ فیسکو کے انچارج سید مظہر حسین شاہ نے بتایا کہ گرڈ اسٹیشن نوشہرہ بروز اتوار ضروری صفائی اور مرمت کے سلسلہ میں تمام فیڈرز پر برقی رو صبح 9بجے سہہ پہر 3بجے تک بند رہے گی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سالٹ رینج کے پہاڑی راستوں پنڈی خوشاب روڈ کٹھہ کی پہاڑیوں میں مردہ مرغیوں کو پھینکنے سے بدبو تعفن کے پھیلنے سے اعوان آباد کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں ملک نعیم ہستیال،محمد شبیر،محمد نصیر نے بتایا کہ مختلف پولٹری فارم سے منڈی تک لے جاتے ہوئے مرنے والی مرغیوں کو پہاڑی رہائشی علاقوں میں ویگن والے پھینک جاتے ہیں بدبو تعفن سے یہاں کے لوگوں کا جینا حرام ہوگیا ہے اور رہائشی موذی امراض میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے ہیں انہوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیاء روزمرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا دوکانداروں نے اپنی مرضی کے نرخ نامے آویزاں کرکے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو ماہ مقدس میں سستی اشیاء فراہم کرنے کیلئے سستے رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کو شہریوں نے ڈرامہ پالیسی کہہ کر مسترد کردیا ہے ملک محمد نواز،ملک مشتاق احمد،ملک میاں محمد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت عوام کے ساتھ مخلص ہے تو عام بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرائی جائے تاکہ مہنگائی کی پسی ہوئی عوام کو ریلیف مل سکے مطالبہ کیا کہ ناجائز منافع خوروں ،گراں فروشوں اور ملاؤٹ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)علو ی ٹرسٹ کے زیر اہتمام پیل اور ملحقہ مو ضع جا ت میں فری میڈیکل کیمپ جس میں ڈاکٹر امیر تا ثیر احمد خان نے دو سو مر یضو ں کا فری چیک اپ کیا تفصیل کے مطابق مو ضع پیل اور ملحقہ مو ضع جا ت میں علو ی ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ جو کہ تین دن رہا علو ی ٹرسٹ کے بانی ملک شاہ محمد علوی ملک زبیر علوی نے پیل میں فری میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا جس پر اہل علا قہ علو ی ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ اور ادویا ت دینے پر شکر یہ ادا کیا اس موقع پر وائس چئیر مین پدھراڑ ملک دوست محمد ،سماجی رہنما پیرذادہ شکیل شاہ ،ملک دلبا غ ،حاجی شیر زمان اور ملک ظفر بھی مو جو د تھے ۔
khushabnews
;
وادی سون کی خبریں ہفتہ 04 جون وادی سون کی خبریں ہفتہ 04 جون Reviewed by Khushab News on 9:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.