ڈی سی او، ڈی پی او سبزی منڈی کا دورہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) اوپن مارکیٹ اور جمعہ بازاروں میں اشیاء ضررویہ کی قیمتوں کے استحکام اور عوام کو ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لیے ڈی سی او کنزہ مرتضی ٰ اور ڈی پی اوفیصل گلزار نے سبزی منڈی خوشاب کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی سی او نے وہا ں آڑھتیوں سے کہا کہ رمضان المبارک نیکیاں سمٹینے کے لئے مخلوق خدا سے رحمدلی کریں ۔اس بابرکت ماہ کے دوران منافع کی شرح کم سے کم رکھیں اور آپ کے اس عمل سے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت بڑا انعام ہے انہوں نے سبزی منڈی میں سبزی و فروٹ کی دستیابی اور کوالٹی کو چیک کیا ۔آڑھتیوں سے کہا کہ وہ پورا ماہ رمضان سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں تو ازن رکھیں گے اور کمی نہیں آنے دیں گے اور معیار کو برقرار رکھیں گے تا کہ کہ عوام تک حکومت پنجاب کی مراعات پہنچتی رہیں ۔
khushabnews
;
ڈی سی او، ڈی پی او سبزی منڈی کا دورہ ڈی سی او، ڈی پی او سبزی منڈی کا دورہ Reviewed by Khushab News on 5:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.