این اے69: کروڑوں کے چھ منصوبے منظور





نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت پنجاب نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69کے چھ اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے یہ منظوری قومی اسمبلی کے رکن ملک عزیر خان کی استدعا پر دی گئی ہے عزیرخان نے صوبائی حکومت سے خوشاب تا نوشہرہ 60کلو میٹرکارپٹیڈ روڈ قائد آباد تا سکیسربراستہ فتح پور مہرہ 35کلو میٹراوچھالی تا سکیسر12کلو میٹرسودھیاں تاکبہڈ 7کلو میٹر اور نلی تا اراڑہ8کلو میٹر سڑکات کی تعمیر اور نواحی ڈیرہ واہندہ والا میں ریلوے کراسنگ کی استدعا کی تھی مذکورہ تمام سڑکات کی تعمیر کیلئے نئے بجٹ میں باقاعدہ فنڈز مختص کر دئیے ہیں جبکہ محکمہ ریلوے نے نئے ریلوے کراسنگ کی تنصیب کی منظوری بھی دی جا چکی ہے قومی اسمبلی کے رکن ملک عزیر خان نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ان چھ اہم منصوبوں پر نئے مالی سال کے آغاز پر ہی کام شروع ہوجائے گا جبکہ وادی سون میں گیس کی منظوری کیلئے کوششیں جاری ہے اس کا تخمینہ لاگت تلہ گنگ سے نوشہرہ اور دوسرا پراجیکٹ جوہر آباد سے نوشہرہ بن چکا ہے ۔
khushabnews
;
این اے69: کروڑوں کے چھ منصوبے منظور این اے69: کروڑوں کے چھ منصوبے منظور Reviewed by Khushab News on 7:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.