این اے69 میں کروڑو روپے خرچ ہونگے






نوشہرہ وادی سُون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کے رکن ملک عزیر خان نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 69میں موجودہ بجٹ میں کروڑوں روپے خرچ ہونگے حلقے کی سڑکوں کی تعمیر ڈیرہ جات سمیت قصبات میں فراہمی آب کے منصوبوں کی تعمیر،سیروسیاحت کے حوالے سے وادی سون میں ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے میگا پراجیکٹ،اوچھالی نوشہرہ روڈ پر کام شروع ہے خوشاب نوشہرہ روڈ کاکا م رواں سال میں شروع ہوگا جس کیلئے انہتر کروڑ کی رقم مختص کردی گئی ہے

رکن قومی اسمبلی ملک عذیر خان مئی2015 میں نو شہرہ اوچھالی روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے--فوٹو فایل

 وقت ثابت کردے گا کہ تبدیلی ہم لاسکتے ہیں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں اب ملک کے مسائل جلد حل ہوجائیں گے انشااللہ بہت جلد علاقے کے عوام بہت بڑی خوشخبری سنیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فونک وادی سون پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مسائل کی طرف پوری توجہ ہے جن کے حل کیلئے پوری کوشش جاری ہے عوام سے کئے گئے دوران الیکشن وعدے پورے کررہے ہیں عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کررہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج اور دھرنوں سے عوامی مسائل کا حل نہیں ہوتا بلکہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوتا ہے ملک نازک صورتحال سے گزر رہاہے تبدیلی کے علمبرداروں کو عوام کے درپیش مسائل کے حل پر توجہ دینا چاہیے۔
khushabnews
;
این اے69 میں کروڑو روپے خرچ ہونگے  این اے69 میں کروڑو روپے خرچ ہونگے Reviewed by Khushab News on 6:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.