دو گروپوں کے تصادم میں8 سالہ بچہ جاں بحق






نادار کی مدد کرنا نیکی ہے، ٹیپو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کمپلیکس جوہرآباد میں این جی اوز اور مخیر شخصیات کے تعاون سے مستحق اور نادار افراد میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی او سوشل ویلفیئر محترمہ نبیلہ ملک ‘ ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر صائمہ سلیم بخاری‘ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر شجاع الرحمن ٹیپو کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان شریک تھے۔ تقریب میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی‘ نور فاؤنڈیشن اور دیگر سماجی تنظیموں کے حوالے سے 310 مستحقین میں راشن کے تھیلے تقسیم کئے گئے راشن کے تھیلوں میں آٹا‘ چینی‘ گھی‘ کھجوریں اور دیگر اشیائے خورد و نوش شامل تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے راہنما شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا کہ ماہِ صیام کے دوران نادار اور مستحق افراد کی مالی امداد کرنا بہت بڑی نیکی ہے اور یہ نیکی کبھی ضائع نہیں ہو گی۔ اﷲ تعالیٰ اس کا اجر عظیم دے گا۔ 



دو گرہوں کے تصادم میں 8سالہ بچہ جاں بحق
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس تھانہ صدر جوہرآباد نے ڈیرہ اعظم جوڑا ہڈالی میں دو گروپوں کے مابین ہونیوالی فائرنگ او ر آٹھ سالہ بچے شہباز کے قتل کے الزام میں دونوں گروپوں کے مجموعی طور پر 21 افراد کیخلاف زیر دفعات 302‘ 324‘ 148اور 149ت پ مقدمہ درج کر لیاہے۔ جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اُن میں جوڑا گروپ کے محمد اکرم‘ غلام محمد ‘ محمد آزاد وغیرہ نو افراد جبکہ فریق مخالف کے محمد امیر ‘ شیرخان‘ محمد انور ‘ محمد وارث ‘ محمد اظہر وغیرہ بارہ افراد شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین دیرینہ عدوت کی بنا پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک آٹھ سالہ بچہ محمد شہباز ولد شیر باز اندھی گولی لگنے کے سبب جاں بحق ہو گیا۔ اُدھر مقتول شیر باز کے والد نے اپنے بیٹے کی موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا ہے کہ وہ کسی کیخلاف کاروائی نہیں کرانا چاہتا۔


چھہ جعلساز بلیک لسٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھڑ نے ملزمان کی ضمانتوں کے مچلکوں کے ہمراہ اراضی کے جعلی فرد داخل کرانے والے چھ افراد کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ کسی بھی ضمانت کے مچلکہ کے ہمراہ ان کے فرد وصول نہ کئے جائیں۔ یہ کاروائی عوامی شکایات کے پیش نظر کی گئی۔ جن افراد کے مچلکوں کو بین کر کے اُنھیں بلیک لسٹ قرار دیا گیا ہے اُن میں خالد زمان ولد سفیر بادشاہ پٹھان ساکن محلہ حیدر آباد خوشاب‘ سید امیر ولد محمد امیر اعوان ساکن گلی نمبر4نسیم کالونی جوہرآباد‘ امیر خان ولد شیر محمد اعوان ساکن ریلوے اسٹیشن مٹھہ ٹوانہ‘ محمد سلیم ولد ہریال راجپوت ساکن چک نمبر62ایم بی ‘محمد یوسف ولد شیر محمد بھٹی ساکن گلی نمبر1سجراء کالونی جوہرآباد اور محمد الطاف ولد سوٹے خان راجپوت ساکن چک نمبر63ایم بی خوشاب شامل ہیں۔ 
khushabnews


;
دو گروپوں کے تصادم میں8 سالہ بچہ جاں بحق دو گروپوں کے تصادم میں8 سالہ بچہ جاں بحق Reviewed by Khushab News on 7:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.