وادی سون بجلی کا طویل بریک ڈاون



سوڈھی جے والی سے نمائندہ خصوصی غلام شبیر کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،وادی سون میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن حکومت کی طرف سے اعلان کیاگیاتھا کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کم کی جائے گی خصوصاً سحری وافطاری میں توبالکل بھی نہیں،مگر وادی سون میں واپڈاوالوں نے توحکومت کے احکامات ہوامیں اڑا دئیے اور وادی کے عوام نے پہلی افطاری ہی اندھیرے میں کی،رمضان المبارک کے پہلے ہی روزے میں10 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ عوام کے لیے بہت پریشانی اورمشکلات کاسبب بن گئی اہل علاقہ نے واپڈا حکام سے پرزوراپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خدارا اس بابرکت مہینے میں تولوڈشیڈنگ کا جن قابو کیا جائے تاکہ عوام سکھ کاسانس تو لے سکے۔
khushabnews
;
وادی سون بجلی کا طویل بریک ڈاون وادی سون بجلی کا طویل بریک ڈاون Reviewed by Khushab News on 9:48:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.