معائنے بے معنی،پھل و سبزی فروشوں کی من مانی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں 100فیصد تک اضافہ ریلیف خواب بن گیا مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ گرانفروشوں نے رمضان المبارک کے پہلے ہی راؤنڈ میں حکومت پنجاب اور انتظامیہ کے بلندوبانگ دعوے خاک میں ملا دئیے ۔رمضان بازروں اور سستے بازاروں کے نام پر قائم کیے گئے بازاروں میں حکومتی نمائندوں اور افسران کے بار بار معائینے بے معنی ہو کر رہ گئے ،قیمتوں میں کمی صرف کاغذ کی ریٹ لسٹ تک محدود ،اصل ریلیف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔آلو بخارہ 250آم145خوبانی اور لیموں 200145اروی 80145 بینگن 60145 ٹماٹر30روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیںسبزی وفروٹ کے نرخوں میں 50سے 100فیصد اضافہ ہوگیا۔ 10 روپے کلو فروخت ہونیوالے ٹماٹر 30روپے ، 40 روپے والی اروی80روپے کلو، بینگن 60 روپے کلو 100روپے والے لیموں 200 روپے اسی طرح دیگر سبزیوں کے نرخوں میں بھی 100فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔80روپے کلو فروخت ہونیوالی خوبانی 200روپے کلو،آلو بخارہ250، 70روپے والا کیلا 120روپے فی درجن ،80روپے والے آم 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔انتظامیہ بڑے آڑھتیوں کو چھوڑ کر غریب ریڑھی ،چھابڑی فروشوں کو جرمانے کر کے حکومتی رٹ قائم ہونے کا تاثر دے رہی ہے ۔عوامی حلقوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لے کر مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
khushabnews

;
معائنے بے معنی،پھل و سبزی فروشوں کی من مانی  معائنے بے معنی،پھل و سبزی فروشوں کی من مانی Reviewed by Khushab News on 12:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.