عدم ادائیگی کی سزا تو ملے گی







خوشاب نیوزڈاٹ کام)قائدآباد کے نواحی گاوں اُترا میں نادہندگی پر واٹر سپلائی کنکشن منقطع شہری بوند بوند کو ترس گئےمضر صحت پانی سے امراض پھیلنے لگے محکمہ پبلک ہیلتھ کی عدم توجہ کے باعث فراہمی آب کا نظام تباہ ہو چکا حکام نوٹس لیں  شہری اترا میں لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی واٹر سپلائی کی بندش سے شہری بوند بوندکو ترس گئے ۔ مضر صحت پانی کے استعمال سے شہری آئے روز مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ شہر کا پانی غیر معیاری ،آلودہ اور کڑوا ہونے کے باعث بعض شہری ہیپاٹائٹس سی یرقان کی امراض میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔ واٹر سپلائی کیلئے نصب میٹر کنکشن بھی کاٹ لیا گیا ہے ۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خوشاب کی عدم توجہ کے باعث کئی سالوں سے واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔شہری حلقوں نے کمشنر سرگودھا ڈویژن ،ڈائریکٹر پنجاب صاف پانی ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اتراء میں واٹر سپلائی نظام کو بحال کرنے کیلئے جدید خطوط استوار کر کے شہریوں کو صاف ستھرے معیاری پانی کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
khushabnews
;
عدم ادائیگی کی سزا تو ملے گی عدم ادائیگی کی سزا تو ملے گی Reviewed by Khushab News on 11:58:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.