تین افراد قتل


ہڈالی میں بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والی حلیمہ اور اسکا مبینہ آشنا عاقب


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب میں قتل کی دو وارداتوں میں خاتون سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔گزشتہ روز ہڈالی میں ایک نوجوان محمد سرفراز پٹھان نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو اسکے آشنا سمیت قتل کردیا بتایا جاتا ہے کہ ہڈالی کی پنتالیس سالہ حلیمہ خاتون زوجہ محمد یوسف کی موبائل فون پر سندھ کے علاقہ خیر پور کے ایک سترہ سالہ نوجوان عاقب سے دوستی ہوگئی اور گزشتہ روز متذکرہ نوجوان عاقب اپنی مبینہ موبائل فرینڈ حلیمہ کو ملنے اسکے گھر ہڈالی پہنچ گیا تاہم خاتون کے بیٹے نے غیر ت کے نام پر طیش میں آکر اپنی والدہ اور اسکے مبینہ موبائل فرینڈٖ عاقب کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ بٹے والی نہر پل کے قریب میں ایک تئیس سالہ شخص محمد ممتاز مسلم شیخ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا بتا یا گیا ہے کہ قتل کی اس واردات کی وجہ دیرینہ عداوت ہے۔ مقتول ممتاز ڈھوکڑی داخلی جبی کا رہائشی بتایا جاتا ہے
khushabnews
تین افراد قتل تین افراد قتل Reviewed by Khushab News on 2:31:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.