ضلع خوشاب میں کسی شدت پسند کی جگہ نہیں


ضلع خوشاب کے پارلیمینٹیرینز اور انکے نمائندے ڈی پی او سے ملاقات کررہے ہیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے پارلیمنٹیرین کے وفد نے ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار سے ملاقات کی ‘ وفد میں سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی‘ پنجاب اسمبلی کے ارکان ملک محمد وارث کلو‘ جاوید اقبال اعوان‘ ملک کرم الٰہی بندیال کے علاوہ قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیرا عوان اور صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا کے نمائندے شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ضلع خوشاب میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اُسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے بتایا کہ ماہِ صیام کے دوران پولیس کی جانب سے مساجد ‘ امام بارگاہوں ‘ رمضان بازاروں اور دیگر پبلک مقامات کی سیکورٹی کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں مساجد ‘ امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر پولیس کے چاق و چوبند نوجوان اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں۔ ضلع خوشاب کے داخلی و خارجی راستوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے انشاء اﷲ ان مقدس ایام میں کسی بھی شدت پسند کو علاقہ کے امن و امان سے کھیلنے کی جرات نہیں ہو گی۔ اُنھوں نے کہا کہ سحری ‘ افطاری اور نمازِ تراویح کے دوران بھی پولیس کو ہر لمحہ الرٹ رکھا جاتا ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے پولیس کی جانب سے کئے جانیوالے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور ہمیں فخر ہے کہ خوشاب پولیس کے نوجوان اس ذمہ داری سے بطریق احسن عہدہ برآ ہونے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔
khushabnews
;
ضلع خوشاب میں کسی شدت پسند کی جگہ نہیں ضلع خوشاب میں کسی شدت پسند کی جگہ نہیں Reviewed by Khushab News on 2:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.