منافع خوروں کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان 

خو شاب نیوز ڈاٹ کام)ممبر ریونیو بورڈ طارق جاوید نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو عوام کا ہرگز استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا اور سستے بازاروں میں معیاری اشیائے ضروریہ کی مناسب داموں دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت اپنے تمام وسائل برؤئے کار لا رہی ہے وہ ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی کے ہمراہ رمضان بازار نوشہرہ کے دورہ کے موقع پر اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی نے کہا کہ رمضان بازاروں کا انعقاد حکومت پنجاب کا ایک بہترین کارنامہ ہے دوکاندار ان بازاروں کو کامیاب بنانے کیلئے نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی بعد ازاں ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اہسپتال نوشہرہ کا دورہ کیا اہسپتال کی توسیع اور مرمت کے کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اس دوران ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے انکشاف پر ٹھکیدار کی سرزنش کرتے ہوئے اسے وارننگ جاری کی خواتین ڈاکٹرز کے ایک وفد نے بھی ڈی سی او سے ملا قات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے جلد مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔
khushabnews
;
منافع خوروں کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا  منافع خوروں  کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا Reviewed by Khushab News on 9:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.