محکمہ صحت کی تمام سکیمیں فعال کی جائیں





خوشا ب نیوز ڈاٹ کام) ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ ڈینگی کے حوالے سے کانفرنس ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کو ڈینگی فر ی زون بنائیں گے اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر آصف قاضی ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیوخوشاب ،قائدآباد اور نورپورتھل کے ڈی ڈی او ایچ ،ایکسائز انسپکٹر ،ڈی او ماحولیات،ٹی ایم او ،ڈی او لائیو سٹاک ،ڈی او سی او،ڈاکٹر سلیم ایم ایس ٹی ایچ کیو خوشاب ،ڈی ایم او ،ڈی او سوشل ویلفیئر ،ڈی ای او ،سی ڈی او پبلک ہیلتھ ،ریسکیو 1122 سے ڈاکٹر نیئر عالم اور دیگر افسرا ن نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف قاضی نے اجلاس کو بتایا کہ ان کے پاس ڈینگی سے نمٹنے کے لئے وافر ادویات اورویکسین موجود ہے اور سٹاف عوام کی آگاہی کے لئے بھی کافی ہے ۔انہوں نے ڈینگی کی وجوہات ،بچاؤ کے طریقے احتیاطی تدابیر اور آگاہی پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ تمام ضلعی آفیسر ز اپنے دفاتر کے باہر ،ہیلتھ لائیو سٹاک اور ماحولیات کے بینرزڈینگی سے آگاہی سے متعلق آویزاں کریں انہوں نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں کوڑا کرکٹ او ر پارکوں اور سکولوں کی گراونڈ کی صفائی احسن طریقے سے کروائیں اور ہر بل بورڈ پر ڈینگی سے متعلق صفائی کی اہمیت اور ماحول کو آلودگی سے بچانے کے متعلق بینرز آویزاں کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہر آفیسر اپنے آفس کے اندر کی ہر چیز کی صفائی ستھرائی کا زمہ دارہو گا اور جو ایل ایچ ویزگھروں میں آگاہی د ینے جائیں گی وہ آفسز کو بھی وزٹ کریں گی انہوں نے ڈی او لائیو سٹاک سے کہا کہ وہ مویشوں کے باڑئے اور ان کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر تو اتر سے سپرے کروائیں اور مویشوں کی صفائی کو یقینی بنائیں ،اور ہیلتھ والوں سے کہا کہ وہ ڈینگی سے متعلق تمام ادویات ،سپرے اپنے تمام صحت کے مراکز پر پہنچادیں ۔پبلک ہیلتھ والوں کو ڈی سی اونے ہدایت کی کہ جتنی بھی نان فنکشنل سکیمیں ہیلتھ کی ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر فنکشنل کریں اگر کسی جگہ پانی کھڑا رہے گا تو وہاں ڈینگی لاروا پروان چٹرے گا ۔ایجوکیشن والوں کو سکولوں میں بینرز آویزاں کرنے اور بچوں میں بذریعہ پمفلٹس آگا ہی دینے کے احکامات صادرکئے۔ہیلتھ والوں کو ریسکیو 1122 والوں کو پمفلٹس دینے کو کہا تا کہ یہ لوگ جہاں جہاں جائیں ڈینگی سے متعلق لوگوں کو آگاہی بھی دیتے جائیں انہوں نے پاپولیشن ویلفیئر کو کہا کہ وہ ہفتہ صفائی منائیں اور کمیونٹی کو شامل کریں ماحولیات والوں سے ٹاٹروں کی دوکانوں کا سروے کرنے اور آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا حکم کیا ۔
khushabnews
;
محکمہ صحت کی تمام سکیمیں فعال کی جائیں محکمہ صحت کی تمام سکیمیں فعال کی جائیں Reviewed by Khushab News on 5:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.