ڈاکٹر نیازی بھی پہنچ گئے





خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی نے رمضان بازار خوشاب کا وزٹ کیا ۔فرداً فرداً ہر سٹال پر گئے سبزیوں اور فروٹ کا معیا ر چیک کیا ،آٹا ،چاول اور چینی کے سٹالز کا معائنہ کر تے ہوئے صارفین سے اشیاء کی قیمتوں پر استفصار کیا اور عوام کے جوابات کو تسلی بخش پایا۔انھوں نے کھجوروں ،آم،کیلا ،ویجٹیبل اور پولٹری گوشت کے سٹالز کا معیار بھی چیک کیا اور خوشاب کے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کو معیاری ،وافر اور وزن کے اعتبار سے درست پایا ۔انھوں نے ان بازاروں میں صفائی ستھرائی اور بازار کی انٹری کو سراہا اور آخر میں رجسٹر میں اپنی آرا ٰ ء کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ اور اے سی خوشاب عاصمہ اعجاز،اے ڈی سی خوشاب کی تعریف کی انکے معائنہ کے دوران اسٹنٹ کمشنر عاصمہ اعجاز نے اشیاء کی دستیابی اور کوالٹی کے ضمن میں انہیں بریف کیا۔
khushabnews
;
ڈاکٹر نیازی بھی پہنچ گئے ڈاکٹر نیازی بھی پہنچ گئے Reviewed by Khushab News on 5:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.