عدم توجہی نے اوچھالی جھیل کا حسن گہنا دیا




نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )وادی سون کی بین الاقوامی شہرت کی حامل جھیل اوچھالی جو کہ خوبصورتی کے اعتبار سے پاکستان کی چند جھیلوں میں شامل ہے لیکن ضلعی حکومت اور محکمہ ٹورازم پنجاب کی عدم توجہی کے سبب مسائلستان بن چکی ہے اوچھالی جھیل پر سیاحوں کے نہ آنے سے ویرانی چھا گئی ہے جھیل کے درمیان سے گزرنے والی سڑک مکمل طور پر تباہ و برباد ہوچکی ہے پنجاب بھر سے آنے والے سیاح سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مایوس ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں جھیل کے اردگرد سیاحوں کے بیٹھنے کا کوئی انتظام نہیں ہے سماجی کارکنوں میاں تنویر الحسن ،فتح خان کہو،نے کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب اور سیکرٹری ٹورازم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ جھیل اوچھالی کی خوبصورتی کو مزید ماند اور تباہی بربادی سے بچانے کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے واضع ہوکہ میاں حمزہ شہباز شریف نے بھی اپنے دورہ وادی سون کے دوران جھیل اوچھالی کے لئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا تھا دوسال گزرنے کے باوجود بھی عمل درآمد نہیں ہوسکا ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ میں ٹی ایم اے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ناجائز تجاوزات کی بھر مار سے پیدل گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے میلاد چوک،تکبیر چوک مین بازار کے دوکانداروں نے دوکان کی سامنے والی جگہ ریڑھی والوں کو کرایہ پر دی ہوئی ہیں جس سے راہگیروں کا گزرنا محال ہوگیا ہے باالخصوص افطاری سے قبل وہاں پر تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی خوشاب پنڈی سکیسر روڈ ہونے کی وجہ سے رستہ نہ ملنے کی وجہ سے چوک کے درمیان کوچیں کھڑی ہوجاتی ہیں سیاسی و سماجی رہنماؤں محمد رفیع ،میاں محمد ،خدا بخش نے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لیں۔
khushabnews
;
عدم توجہی نے اوچھالی جھیل کا حسن گہنا دیا  عدم توجہی نے اوچھالی جھیل کا حسن گہنا دیا Reviewed by Khushab News on 7:03:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.