شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ماہِ صیام کے دوران گرمی اور حبس کے شدید ترین موسم میں پینے کے صاف پانی کی قلت جوہرآباد کے مکینوں کیلئے وبالِ جان بن گئی شہر کی نصف سے زائد آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے اور اُنھیں روزے کی حالت میں شہر کے دیگر علاقوں سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم کے کنارے منگور پر نصب ٹیوب ویلوں کے ذریعے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد اور سیٹلائٹ ٹاؤن کو پانی سپلائی کرنیوالی پائپ لائن ٹوٹ جانے سے پانی ان دونوں علاقوں تک نہیں پہنچتا جبکہ بلاک نمبر6کی واٹر سپلائی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے سبب فراہمی آب کا یہ نظام بھی عملی طور پر ناکارہ ہو چکا ہے۔ ابھی تک نہ ہی تو ٹی ایم اے کی جانب سے واٹر سپلائی پائپ لائن درست کرنے کیلئے کوئی تحرک کیا گیا ہے اور نہ ہی بلاک نمبر6کے فراہمی آب کے منصوبے پر نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کیلئے کوئی اقدام اٹھایا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی عذاب بنی ہوئی ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل میونسپل انتظامیہ کو پائپ لائن درست کرنے اور واپڈا حکام کو فی الفور نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کا پابند بنایا جائے اس ضمن میں ٹی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب پائپ لائن کی مرمت کا کام سر دست ممکن نہیں جبکہ واپڈا حکام کا موقف ہے کہ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کیلئے فیصل آباد رابطہ کیا جا چکا ہے وہاں سے ٹرانسفارمر ملتے ہی نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا جائے گا۔
khushabnews
;
شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے Reviewed by Khushab News on 12:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.