وادی سون میں جان لیوا حادثہ





سوڈھی جے والی سے نمائندہ خصوصی غلام شبیر کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سوڈھی جے والی،موٹرسائیکل ٹکرانے سے ایک جانبحق تین شدید زخمی سوڈھی جے والی میں پرانی مشین نزد سوڈھی اڈا پر دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں نوشہرہ ہسپتال پہنچایا گیا،جن میں ایک زخمی طارق حسن ولد صالح محمد ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ گیاجبکہ باقی زخمیوں جن کے نام محمود ولدریاض،اظہر ولدصالح کو تشویشناک حالت کے پیش نظرجوہرآبادریفرکردیاگیا اور ایک زخمی عامرولدصاحب خان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جبکہ ایک معصوم بچہ معجزانہ طورپر بچ گیا،حادثے کی وجہ تیزرفتاری اورلاپرواہی بتائی جارہی ہے۔
khushabnews
;
وادی سون میں جان لیوا حادثہ وادی سون میں جان لیوا حادثہ Reviewed by Khushab News on 1:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.