اہم ملزم گرفتار





جعلی چیک دینے پر مقدمہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے بہاولنگر کے رہائشی ایک شخص محمد ریاض کیخلاف جعلی چیک جاری کرنے کے الزام میں زیر دفعہ 489-Fت پ مقدمہ درج کیا ہے یہ مقدمہ ہڈالی کے رہائشی ملک طاہر اعوان ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملک طاہر اعوان نے بہاولنگر میں واقع اپنا رقبہ ملزم محمد ریاض کو پٹے پر دے رکھا تھا محمد ریاض نے مسلم کمرشل بینک جوہرآباد کا ایک لاکھ 29ہزار روپے کا چیک دیا جو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کے سبب ڈس آنر ہو گیا۔

پولیس کی کاکردگی اطمینان بخش
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب فیصل گلزار نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے کئے گئے فول پروف حفاظتی انتظامات کے نتیجہ میں ماہِ رمضان کے پہلے عشرہ میں ضلع خوشاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی اطمینان بخش رہی۔ پولیس افسران و ملازمین نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اسلئے ماہِ صیام کے دوران پولیس کو پوری طرح چوکس اور الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع خوشاب کی تمام مساجد‘ امام بارگاہوں ‘سستے رمضان بازاروں اور پبلک مقامات کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے اور کسی بھی مسجد یا امام بارگاہ میں کسی بھی شخص کو تلاشی لئے بغیر اندر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ 

اپنے بچوں کا قاتل گرفتار
نوشہرہ وادی سون(فرحان فاروق اعوان سے)نواحی گاوں کفری میں اپنےدو کم سن بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والا ظالم باپ گرفتار ہوگیا ملزم حلیم خان دو روز قبل گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر اپنے دو کم سن بچوں مسلم خان اور شہر بانو کو زمین پر پٹخ پٹخ کر قتل کردیا تھا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا تھانہ نوشہرہ پولیس نے گزشتہ روزخفیہ معلومات پر چھاپہ مار کرملزم حلیم خان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے زیر حراست ملزم نے صحافیوں کو بتایا کہ میں اپنے کئے پر شرمندہ ہوں اچانک غصے میں آکر میں نے اپنے دونوں لخت جگر کا ناحق قتل کردیا ہے اب مجھے کسی رعایت کی ضرورت نہیں ہے مجھے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

شادی شدہ خاتون اغوا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خالق آباد میں ایک شخص جہانگیر شاہ نے اپنے دو ساتھیوں کی معاونت سے ایک شادی شدہ خاتون جنت بی بی زوجہ نذیر احمد کو اغواء کر لیا‘ جوہرآباد پولیس نے مغویہ کے بھائی محمد رمضان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 496-A ت پ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق چوک اعظم کا رہائشی محمد رمضان اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ خالق آباد آیا ہوا تھا رات کو وہ ڈیرے پر سوئے اور صبح کے وقت کی اس ہمشیرہ غائب تھی تلاش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم جہانگیر شاہ اور اس کے دو ساتھی اُسے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ہیں۔

انتقال پرملال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او آفس کی کالونی برانچ کے ہیڈ کلرک لیاقت قریشی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے‘ مرحوم کا جسد خاکی اُن کے آبائی گاؤں ٹبہ قائم دین کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ڈی سی او آفس کے ملازمین سمیت علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رقبہ پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے وسطی شیر والی کے رہائشی محمد نعیم ‘ شیر خان‘ مسعود انور‘ محمد وارث وغیرہ تیرہ افراد کے خلاف محمد اکرم جوڑا کے رقبہ پر قبضہ کرنے اس کے ڈیرہ پر توڑ پھوڑ کر کے تین لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے اور اُسے قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں زیر دفعات 440‘ 439‘ 511‘ 579‘ 506‘ 148اور 149ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین عداوت چلی آ رہی تھی کہ گذشتہ روز آتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر محمد اکرم جوڑا کے رقبہ پر گئے اور وہاں اُس کے ڈیرے پر توڑ پھوڑ کی اور اُس کی فصلوں میں ہل چلا دیا۔ منع کرنے پر محمد اکرم جوڑا کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔




اچھی کاکردگی پر پولیس اہلکاروں کو انعام
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب فیصل گلزار نے خطرناک اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و ملازمین کو نقد انعامات اور اسناد سے نوازا۔ انچارج سی آئی اے انسپکٹر راجہ ارشد عباس کو 20ہزار روپے‘ اے ایس آئی عبدالرحیم کو پانچ ہزار روپے‘ ہیڈ کانسٹیبل عابد حسین کو دو ہزار روپے‘ کانسٹیبل خدا بخش کو دس ہزار روپے ‘ کانسٹیبل وسیم عباس کو دس ہزار روپے ‘ کانسٹیبل محمد شعیب الحسن کو پانچ ہزار روپے ‘ کانسٹیبل وسیم عباس کو دو ہزار روپے‘ کانسٹیبل بشیر خان کو دو ہزار روپے‘ کانسٹیبل ربنواز کو دو ہزار روپے‘ کانسٹیبل محمد امیر کو دو ہزار روپے‘ کانسٹیبل آفتاب احمد کو ایک ہزار روپے‘ کانسٹیبل جلیل الرحمن کو دو ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ 
khushabnews
;
اہم ملزم گرفتار اہم ملزم گرفتار Reviewed by Khushab News on 6:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.