مستحقین کی امداد کی روایت برقرار رکھینگے،چوہدری ارشد





خوشاب نیوزڈاٹ کام) ضلعی محکمہ زکوٰۃ وعشر خو شاب کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر میں جہیز فنڈ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں سینیٹر ڈاکٹر غوث محمدنیازی ،چےئرمین زکوٰۃ وعشر چوہدری ارشد محمود ایڈوکیٹ،مسلم لیگی راہنما اور مستحقین موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر غو ث نیازی نے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران مستحقین کی مدد کرنا سنت نبویﷺاور اسلامی فلاحی ر یاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔اس لئے وزیر اعلیٰ کے ویثرن اور انکی ہدایت پر میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے مستحق افراد کو چیک دےئے گئے ہیں ۔ارشد محمود ایڈوکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ ضلعی زکوٰۃ وعشر کمیٹی نے مستحقین کی مدد کر کے روایت کو برقرار رکھا ہے لہٰذا زکوٰۃ کی یہ رقوم چھان بین کر کے صحیح مستحق افراد کو دی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کی اس تقریب میں 9مستحقین کو انکی بیٹو ں کی شادی کیلئے جہیز فنڈ کی مدد سے بیس بیس ہزار کے چیک تقسیم کئے گئے ہیں ۔تقریب میں سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی نے مستحقین کو چیکس تقسیم کئے۔
khushabnews
;
مستحقین کی امداد کی روایت برقرار رکھینگے،چوہدری ارشد مستحقین کی امداد کی روایت برقرار رکھینگے،چوہدری ارشد Reviewed by Khushab News on 5:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.