جوہرآباد تھانے کے سامنے راہزنی




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تھانہ سٹی جوہرآباد کے سامنے دن دیہاڑے ڈکیتی کی سنگین واردات میں دو موٹرسائیکل سواروں نے ایک راہگیر خاتون سے پر س چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی گئی۔ متاثرہ خاتون شازیہ زوجہ مقصود ساکن چک 49ایم بی (دس چک)کے مطابق پرس میں پندرہ ہزار روپے کی نقدی اور ایک موبائل فون تھا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد امجد جلال نے کہا ہے کہ پولیس ڈاکوؤں کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے تاہم وہ خاتون کا نقصان اپنی جیب سے پورا کریں گے۔ تاہم بعدازاںں پولیس مبینہ ملزمان عثمان ساکن اوکھلی موہلہ اور شہباز ساکن اوکھلی موہلہ کوگرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ دریں اثناء دو نامعلوم ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر خوشاب کے مین بازار میں واقع یوٹیلیٹی سٹور کے انچارج سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوگئے۔
khushabnews

;
جوہرآباد تھانے کے سامنے راہزنی جوہرآباد تھانے کے سامنے راہزنی Reviewed by Khushab News on 8:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.