رمضان بازارمیں قیمتوں اور اشیا کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدائت

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو ریلیف بہم پہنچانے کے لئے رمضان بازاروں کا انعقاد کروایا ہے اس لیئے رمضان بازاروں میں اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی ،کوالٹی اور نرخوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے ۔صوبائی وزیر خوشاب اور جوہرآباد کے رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈی سی او کنزہ مرتضے ٰ ،ڈی پی او فیصل گلزار ،اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ اعجاز ،ڈی ایس پی پرویز نیازی اور دیگر ضلعی افسران موجودتھے ۔صوبائی وزیر نے آٹااور چینی کے سٹالز اور ان کی کوالٹی کا جائیزہ لیا ۔انہوں نے کھجور ،فروٹ ،سبزی ،گھی، آئل اور دیگر اشیاء کوچیک کیا اور اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں کوئی بھی شے زائد المعیاد نہ ہو ۔اس موقع پر ڈی سی او اور اے سی خوشاب نے اشیاء کی فراہمی اور دستیابی کے ضمن میں صوبائی وزیر کو بریف کیا صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گوشت اور پولٹری کی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے اور ناقص گوشت ہر گز فروخت نہ ہونے دیں ۔اے سی خوشاب نے کہا کہ انتظامیہ اس ضمن میں متحرک ہے ہر چیز کی کوالٹی کوچیک کیا جاتا ہے تا کہ عوام تک صاف ستھری اشیاء پہنچے ۔صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسی بھی چیزمیں شارٹیج نہ ہو ۔البتہ کسی شے میں شارٹیج کا امکان ہو تو قبل از وقت شارٹیج کو پورا کرنے کے لئے پلان تیار ہو ۔
khushabnews
;
رمضان بازارمیں قیمتوں اور اشیا کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدائت رمضان بازارمیں قیمتوں اور اشیا کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدائت Reviewed by Khushab News on 8:40:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.