پیل پدھراڑ کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کون ؟ عوام کو تلاش


Foto file



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب کے دیہی علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام ہوگئی ہے انتظامیہ کی خاموشی کے باعث پیل پدھراڑ کے شہری دوکانداروں سے لٹنے پر مجبور ہوگئے آئے روز دوکانداروں اور گاہکوں کے درمیان جھگڑے معمول بن گئے ہیں یو ٹیلٹی سٹوروں میں بھی مہنگائی کے مافیا کا کھلا راج ہے گوشت کے نرخوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں دوکانداروں نے از خود ہوشربا اضافہ کردیا ہے محمد لطیف ظہیر خان منصب خان نے ڈی سی او خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنایا جائے۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام )مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موضع کھبیکی سے افغانی اکبر خان کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پیل شہر اور اس کے گردونواح کے دیہات میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹوں سے تجاوز کرگیا ہے سحر وافظار کے اوقات میں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے ماہ رمضان میں حکومت کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں سماجی رہنماؤں محمد اقبال محمد جمیل طارق محمود نے کہا کہ ماہ صیام میں لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے سحر و افطاری کے اوقات میں بجلی کی بندش سے روزہ داروں کی مشکلات بڑ ھ جاتی ہیں حکمران ہوائی اعلانات کرنے کی بجائے عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے سحر وافطار کے ٹائم پر بجلی بند نہ کی جائے۔
khushabnews 
;
پیل پدھراڑ کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کون ؟ عوام کو تلاش پیل پدھراڑ کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کون ؟ عوام کو تلاش Reviewed by Khushab News on 9:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.