گلدستے کا جھگڑا، سوشل ویلفیر آفس میں شرمناک واقعہ


ڈپٹی سوشل ویلفیئر آفیسر صائمہ سلیم بخاری ،چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو کو گلدستہ پیش کررہی ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )پروٹو کول ، فو ٹو سیشن یا نیکی کی خاطر امداد، سوشل ویلفیر آفس کا دہرا معیار ، جذبے کی بجائے ڈونیشن کی رقم دیکھ کر مہمانوں کو عزت و احترام دینے کا بھونڈا اقدام، یہ صورتحال گذشتہ روز اس وقت سامنے آئی جب سوشل ویفیئر کمپلیکس میں مستحقین افراد میں راشن تقسیم کی تقریب کے لیے آنے والے ایک ڈونر چوہدری شجاع الرحمٰن کو ڈپٹی سوشل اآفیسر صائمہ سلیم بخاری نے گلدستہ پیش کیا اور انہیں مہمان خصوصی کا پروٹو کول دیا جبکہ ایک اور ڈونر نازیہ ملک کو سوشل ویلفیئر آفس کی جانب سے انتہائی رکھائی کا روئیہ برتا گیا جس پر مقامی این جی او کی انچارج نازیہ ملک احتجا ج کرتے ہو ئے تقریب سے واک آوٹ کر گئیں اوراپنی این جی او کی طرف سے مستحقین کےلئے لائے گئے راشن کےتھیلے بھی واپس لے گئیں۔


مسلم لیگ ن کی عہدیدار نازیہ ملک ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر آفیسر صائمہ سلیم بخاری سے احتجاج کررہی ہیں اور راشن واپس جارہا ہے
بتایا گیا ہے کہ معاملہ اس وقت بگڑا جب تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو راشن کی تقسیم کیلئے سوشل ویلفیئر کمپلیکس آئے تو انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی دیا گیا اور پروٹول بھی لیکن مسلم لیگ ن خواتین لیبر ونگ کی صدروسماجی تنظیم کی سربراہ نازیہ ملک برا منا گئیں اور ڈی او سوشل ویلفیئر اور ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر سے جھگڑ پڑیں اور کہاکہ شجاع الرحمن ٹیپو کا عہدہ تو اس سے بہت چھوٹا ہے اسے نہ تو گلدستے دیے گئے اور نہ ہی مہمان خصوصی کی کرسی پیش کی گئی لہذا مستحقین میں تقسیم ہونیوالا سامان وہ واپس لے جارہی ہیں اس طرح پروٹوکول نہ ملنے پر حکومتی پارٹی کی عہدیدار راشن کے بیگ رکشوں پر لاد کر واپس لے گئیں۔ عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے نازیہ ملک کی جانب سے پرٹوکول نہ ملنے پر مستحقین کے لیے تقسیم کیا جانے والا راشن واپس لیجانے کے عمل کو انتہائی چھوٹی حرکت قرار دیا جارہا ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ سوشل ویلفیر آفس والوں کے دہرے معیار کو شدید ناپسندیدہ قرار دیا جارہا ہے کہ ایک ڈونر(شجاع الرحمان ٹیپو) کو اگر گلدستے اور پروٹوکول پیش کیے جارہے ہیں تو دوسرے ڈونر( نازیہ ملک )کو کیوں محروم کیا گیا شاید ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نبیلہ ملک اور انکی نائب صائمہ سلیم بخاری شایدموٹی مرغی( زیادہ ڈونیشن) دینے والوں کو تو گلدستے ، پروٹوکول اور فوٹو سیشن ضروری سمجھتیں ہیں لیکن کم ڈونیشن دینے والوں کو وہ مناسب عزت و احترام کے قابل بھی نہیں سمجھتیں حالانکہ سوشل ویلفیئر آفیسر کو ڈونر کی جیب نہیں بلکہ اسکے جذبے کا احترام کرنا چاہیئے۔عوامی و سماجی حلقوں نے نازیہ ملک اور سوشل ویلفئیر آفیسر نبیلہ ملک دونو کے طرز عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غریبوں کی امداد کی تصاویر بناکر میڈیا پر جاری کرنے کا سستی شہرت کے سلسلہ پر پابندی کا مطالبہ کیا کیونکہ اس طرح غریبوں کی عزت نفس مجروح ہوتی ہےجیب نہیں بلکہ اسکے جذبے کا احترام کرنا چاہیئے۔
khushabnews
;
گلدستے کا جھگڑا، سوشل ویلفیر آفس میں شرمناک واقعہ گلدستے کا جھگڑا، سوشل ویلفیر آفس میں شرمناک واقعہ Reviewed by Khushab News on 1:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.