اہم سیاسی شخصیت شرمناک الزام میں گرفتار





خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) خوشاب پولیس نے گزشتہ روز کٹھہ چوک میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر خوشاب شہر کی اہم سیاسی شخصیت سمیت اٹھارہ جواری گرفتار کرلیے۔ بتایا جاتاہے کہ بدھ کے روز شام کے وقت ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار کی ہدائت پر خوشاب پولیس نے کٹھہ چوک میں بلدیہ خوشاب کے کونسلر و اہم سیاسی شخصیت فیض رسول بلوچ کے چوبارے پر چھاپہ مارا تو وہاں پر جوا ہو رہا تھا جس پرپو پولیس نے فیض رسول بلوچ سمیت اٹھارہ جواریوں کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور داؤ پر لگی ہوئی ساٹھ ہزار روپے سے زائد رقم بھی برامد کرلی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے فیض رسول بلوچ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور میں بلدیہ خوشاب کے منتخب وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں تاہم 2013کے عام انتخابات میں وہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہتے ہوئے ٹوانہ گروپ کے حاجی شریف خان بلوچ کے ساتھ شامل ہوگئے تھے اور حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بھی وہ آزاد حیثیت سے بلدیہ خوشاب کے کونسلر منتخب ہو ئے ہیں ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے رمضان المبار ک کے مہینہ کا بھی خیال نہ کرتے ہوئے جوئے جیسا مکروہ دھندا کرنے پر شدید ناپسندیدگی کااظہار کیا ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض رسول بلوچ کے چوبارے پر کافی عرصہ سے جوئے کے دھندے کی اطلاعات مل رہی تھی لیکن سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے پولیس مستند اطلاع کے انتظار میں تھی تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا جاسکے اور ملزمان کو کوئی گنجائش نہ مل سکے دوسری طرف فیض رسول بلوچ کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور فیض رسول بلوچ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے
khushabnews
;
اہم سیاسی شخصیت شرمناک الزام میں گرفتار  اہم سیاسی شخصیت شرمناک الزام میں گرفتار Reviewed by Khushab News on 3:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.