کرم الہی بندیال کے گاوں میں ڈی ایچ او کی بڑی کارروائی


ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف قاضی بندیال میں ہوٹل کو سیل کررہے ہیں






رکن صوبائی اسمبلی کرم الہی بندیال کے گاوں میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر آصف قاضی کا چھاپہ اور اہم کارروائی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے قائد آباد رمضان بازارمیں اپنے محکمہ کی سرگرمیوں کا اچانک معائنہ کیا تو وہاں ڈسپنسر محمد طیب رحمن اور سنٹیری ورکر محمد افضل غیر حاضر پائے گئے ۔غیر حاضری اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر دونوں کو معطل کر دیا ۔اس کے علاوہ ڈی اوہیلتھ پرائس مجسٹریٹ ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر فرحان ہوٹل (بندیال) کو سیل کر دیا اور المدینہ ہوٹل کو جرمانہ کیا ۔علاوہ ازیں انہوں نے معائنہ کے د وران فاروق کریانہ مرچنٹ اور روف قصاب کو اپنی دوکانوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور مہنگے داموں اشیاء کی فروخت پر ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائیں ۔
khushabnews
;
کرم الہی بندیال کے گاوں میں ڈی ایچ او کی بڑی کارروائی کرم الہی بندیال کے گاوں میں ڈی ایچ او کی بڑی کارروائی Reviewed by Khushab News on 6:36:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.