ضلع خوشاب میں فلڈ الرٹ جاری





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈ ی او سی عبدالحمیدسنبل نے آج ڈی سی او کانفرنس ہال میں اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں ضلعی افسران ،اے سی صاحبان ریسکیو ،سول ڈیفنس ،ہائی ویز،ڈی ایف او ،ٹی ایم او سوشل ویلفیئر ،ایس ڈی او ایری گیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن عبدا لحمید سنبل نے محکمہ سول ڈیفنس کے ڈسٹرکٹ آفیسر معظم سلطان ،ریسکیواور ہائی ویز کے ڈسٹرکٹ افسران کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پربند بنانے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی اور شاہد اقبال ایس ڈی او ایری گیشن کو ڈرینز کی صفائی اور ریسکیو کے افسران کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آصف قاضی نے اجلاس کو بتایا کہ کتے،سانپ کے کانٹنے کی ویکیسن وافر موجود ہے اور کسی قسم ادویات کی کمی نہ ہے
khushabnews
;
ضلع خوشاب میں فلڈ الرٹ جاری ضلع خوشاب میں فلڈ الرٹ جاری Reviewed by Khushab News on 2:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.