وادی سُون کی خبریں





نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

مخالف ن لیگ کے ترقیاتی کاموں سے خائف ہیں 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے صدر ملک حاکم خان نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں سے خائف ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کی حکومت نے یوں ہی ترقیاتی کام جاری رکھے تو ان کیلئے اقتدار کے خواب چکنا چور ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں شہباز شریف کی نگرانی میں ترقی کی جانب گامزن ہے جبکہ اس کے برعکس دیگر صوبوں کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈے کرنا بند کئے جائیں اور جمہوریت کے استحکام کیلئے ان کا ساتھ دیں۔

غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ معمول بن گئی 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے تمام قصبات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ بڑھتا جارہا ہے گھنٹوں بجلی کا غائب ہونا معمول بن گیا ہے اور بار بار کی ٹرپنگ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں بدترین لوڈشیڈنگ سے روزہ داروں کا برا حال ہے اور کم وولٹیج کی وجہ سے متعدد الیکٹرانک اشیاء بری طرح متاثر ہونے سے جل رہی ہیں روزانہ بجلی کی آنکھ مچولی سے کاروبار بھی معطل ہوکررہ گیا ہے بیشتر مزدوروں کے چولہے تک ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں شہریوں ملک جاوید بکھوال ملک محمد اقبال نسال نے واپڈا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہظالمانہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلوائی جائے۔

صیام رحمتوں کا مہینہ ہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ماہ صیام برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے مسلمان عبادات کے ذریعے اس مہینہ میں مسلمان عبادات کے ذریعے اپنے رب کو منانے کی سعی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار یوسی مردوال کے چیئرمین ملک ہادی بخش نے موضع کھبکی میں ایک افطار پارٹی کے بعد شرکا سے کیا انہوں نے کہا کہ روزہ اپنا ایک امتحان لیتا ہے اس بابرکت مسلما ن یکجا ہوکر اپنے گناہوں کی معافی کیلئے اجتماعی کوشش کرتے ہیں ۔
khushabnews
وادی سُون کی خبریں وادی سُون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:52:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.