ضلع خوشاب مشہور برانڈ کی آئس کریم کے نام پربچے کیا کھا رہے ہیں؟


Foto file



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ خوشاب ڈاکٹرآصف قاضی کی ہدائت پر فوڈ انسپکٹر اسد حیات قریشی نے جوہرآباد میں مختلف آئس کریم کمپنیوں کے گوداموں پر اچانک چھاپے مارے ۔ بلاک نمبر چار جوہرآباد میں قائم ’’گالا آئس کریم‘‘ کی ایجنسی و گودام پر چھاپہ مارا گیا تو حفظان صحت کے معیار کے مطابق نہ ہونے اور مضر صحت ہونے کی وجہ سے گودام کو سیل کردیا جبکہ برہان ٹاون جو ہرآباد میں واقع مشہور زمانہ ’’والز‘‘ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا تو مقامی طور پر تیار کردہ جعلی آئیس کریم کے پیکٹ اصل میں مکس کیے جارہے تھے ۔ فوڈ انسپکٹر نے جعلی تیار کیے گئے ایک ہزار پیکٹ برآمد کرکے تلف کیے اور گودام کو سیل کردیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے متذکرہ آئیس کریم کمپنیوں کے ان گوداموں سے ٹرائی سائیکلوں پر سیلز مین گلیوں، محلوں اور دیہاتوں میں گھوم پھر کر آئس کریم فروخت کرتے ہیں جوکہ ناصرف عام مارکیٹ سے زیادہ نرخوں پر فروخت کی جاتی ہے بلکہ اس میں جعلی اور مضر صحت آئس کریم بھی مکس ہوتی ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنےوالے ان جعلسازوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
khushabnews

;
ضلع خوشاب مشہور برانڈ کی آئس کریم کے نام پربچے کیا کھا رہے ہیں؟ ضلع خوشاب مشہور برانڈ کی آئس کریم کے نام پربچے کیا کھا رہے ہیں؟ Reviewed by Khushab News on 8:33:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.