وادی سون:ایک اور حادثہ درجنوں زخمی


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیئرمین یوسی کھوڑہ مولوی مشتاق احمد ملک ظفر اقبال اور ملک جاوید اعوان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈرون حملے ہماری خودمختاری اور قومی سلامتی پر حملہ ہیں امریکہ کی انڈیا دوستی سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک گھناؤنی سازش کی جارہی ہے ہم انشا اللہ اس کا منہ توڑ جواب دیں گے کیونکہ ہماری پاک افواج اور اس کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے دو ٹوک الفاظ میں امریکہ پر واضع کردیا ہے کہ آئندہ پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اپنا بھرپور دفاع کرکے دشمن کو ایسا سبق سکھائے گا کہ آئندہ کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ نہیں دیکھ سکے گا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مختلف علاقوں میں حادثات کی وجہ سے درجنوں افراد شدید زخمی ہوگئے پہلے حادثہ میں موضع کلیال سے خوشاب جنے والی نجی کمپنی کی کو نمبر بی ایچ کیو چار سو نناوے نڑواڑی باغ کے قریب بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہاڑی سے ٹکرا کر سڑک کے درمیان الٹ گئی جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے دوسرے حادثہ میں امین کالریز سے ٹرک کوئلہ لوڈ کرکے جارہا تھا کہ پہاڑی میں گئیر فری ہونے سے کھائی میں جاگرا جس کے نتیجہ میں ٹرک پر سوار مائینز مزدورجوکہ اپنی شفٹ ختم کرکے گھر جارہے تھے شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں اکرم ،عدنان،محمد منیر ،امجد نواز ،محمد پرویز ،محمد سعید، عبدالغفار،شاہ محمد ،عمر فاروق،شاہد فاروق،غوث محمد ،محمد دلاور ،عبدالجبار،غلام حبیب،محمد خان،محمد اسلم،دوست محمد اور محمد یوسف شامل ہیں تیسرے حادثہ میں موضع سبھرال میں ٹوٹی ہوئی پلی سے گزرتے ہوئے اینٹوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اہسپتالجوہر آباد منتقل کردیا گیا جہاں پرغلام حبیب ،محمد خان ،محمد اسلم ،دوست محمد،محمد یوسف،عبدالجبار اور محمد حبیب کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سرگودھا ریفر کردیا گیا۔
khushabnews
;
وادی سون:ایک اور حادثہ درجنوں زخمی وادی سون:ایک اور حادثہ درجنوں زخمی Reviewed by Khushab News on 8:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.