ہمشکل کتامگر پھر کیا ہوا؟






خوشاب نیوز ڈاٹ کام) یوکرائن میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جو اس سے قبل سننے میں نہیںآیا۔ یوکرائن میں ایک ایسا کتا جس کی شکل روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے ہوبہو ملتی ہے کو موت کا منہ دیکھنا پڑ گیا ہے۔ کتے کے مالک نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے کتے کو روسی خفیہ ایجنسی کے افراد نے مار ڈالا ہے کیونکہ اس کی شکل روسی صدر سے ملتی تھی اور وہ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا تھا۔ کتے کے مالک کا کہنا تھا کہ آئے دن دنیا بھر سے اس کے کتے کو دیکھنے بہت سے افراد اور صحافی آرہے تھے اور اسکے ساتھ تصاویر بھی بنا رہے تھے لیکن ایک رات اس نے کتے کی آواز سنی جیسے اسے کوئی بری طرح سے پیٹ رہا ہے جب وہ بھاگ کر دیکھنے گیا تودیکھا کہ کالے لباس میں ملبوس افراد ایک کالی گاڑی میں سوار تھے اور وہ روسی زبان بول رہے تھے،انہوں نے کتے پر آواز نہ آنے والے پستول سے فائرنگ کی اور کتے کی پیٹ میں 6فائر کیئے گئے جس سے وہ موت کا شکار ہو گیا۔کتے کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے کے بعد بہت غمگین ہے ۔
khushabnews
;
ہمشکل کتامگر پھر کیا ہوا؟ ہمشکل کتامگر پھر کیا ہوا؟ Reviewed by Khushab News on 4:11:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.