نئے ڈی پی او نے پہلا دورہ کہاں کا کیا؟






خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا غلام جیلانی ٹوانہ نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے انہوں نے آج ( اتوار) کو علی الصبح سبزی منڈی خوشاب کا دورہ کیا اور منڈی میں سیکورٹی معاملات کے علاوہ پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ بھی لیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او غلام جیلانی ٹوانہ نے آڑھتیوں کو ہدائت کی ماہ صیام میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں تاکہ عام آدمی تک ریلیف پہنچ سکے یاد رہے کہ انکے پیشرو فیصل گلزار کو آوٹ ٓف ٹرن ترقی کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں او ایس ڈی بنا کر لاہور تبدیل کردیا گیا تھا قبل ازیں سابق ڈی پی او فیصل گلزار کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھڑ‘ ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ سمیت عدلیہ‘ انتظامیہ و پولیس کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے ڈی پی او فیصل گلزار کی خوشاب تعیناتی کے دوران اُن کی پیشہ وارانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ڈی پی او خوشاب ایک محنتی ‘ فرض شناس اور دیانتدار پولیس آفیسر ہیں جنھوں نے ضلع خوشاب کو امن کا گہوارہ بنانے اور جرائم کو جڑوں سے اُکھاڑنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اُن کی یہ خدمات ہمیشہ ضلع خوشاب کی تاریخ میں سنہرے حروف سے جگمگاتی رہے گی۔
khushabnews
;
نئے ڈی پی او نے پہلا دورہ کہاں کا کیا؟ نئے ڈی پی او نے پہلا دورہ کہاں کا کیا؟ Reviewed by Khushab News on 9:12:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.