سپیشل افراد کے مسائل



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) معذور ،نابینا اور قوت سماعت سے محروم لوگوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے ماہانہ اجلاس ڈی او سی عبدالحمید سنبل کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد ،سائکالو جسٹ سلولرنرآسیہ نذیر(معذور) محمد مسعودورکس انیڈ سروسز(نابینا) شاہد صدیق (گونگابہرہ) ورکس انیڈ سروسز نے بطور ممبر شرکت کی ۔اجلاس میں نبیلہ ملک نے بتایا کہ گذشتہ اجلاس میں جو نابینا افراد کے مطالبات جس میں نذہت بی بی کی نوکری کامسئلہ تھا جو پارشل بلائنڈتھی حل کر دیا گیا ہے ۔ڈیف اینڈ ڈمب افراد کی آڈیومیٹری کے لئے ایکسپرٹ کی ضرورت تھی اس کے لئے ڈی او سی نے کہا ہے کہ ان کے ڈاریکٹوریٹ کو ایک خط لکھا جائیگا اور آڈیومیٹری ایکسپرٹ بلایا جائیگا تا کہ گونگے اور بہرے افراد کا ڈس ابیلٹی سرٹیفکیٹ یہیں سے جاری ہو جاتے اور انہیں سرگودہا نہ جانا پڑے سائیکا لوجسٹ آسیہ نذیرنے اجلاس کو بتایا کہ انہیں اپنے فیلڈ میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے ۔مسعود نے مزید دو نابینا افراد کی ملازمت کی سفارش کی ہے ۔ واضع رہے کہ ضلع خوشاب میں ابتک 9 معذور افراد کو سرکاری نوکریا ں دے دی گئی ہیں ۔ ڈی او سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک نے کہا ہے کہ وہ اپنی سفارشات ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ کو پیش کریں گی ۔
khushabnews

;
سپیشل افراد کے مسائل سپیشل افراد کے مسائل Reviewed by Khushab News on 4:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.