شہری مسائل کو چھوڑ دیں، اہم افسر کا انکشاف







خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحصیل میونسپل انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں نہ صرف صحت و صفائی کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے بلکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں شہر کے چوکوں اور چوراہوں اور گلیوں میں جابجا کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پڑے ہیں اور اُنھیں اٹھانے والا کوئی نہیں۔ سیوریج لائن کی بندش کے باعث اُبلتے ہوئے گٹر شہریوں کیلئے وبالِ جان بنے ہوئے ہیں۔ جوہرآباد کی آبادکاری کے وقت بچھائی جانیوالی واٹر سپلائی اور سیوریج کی پائپ لائنیں بوسیدہ ہو چکی ہیں جس کیو جہ سے سیوریج کا گندہ اور بدبودار پانی واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں میں مکس ہو رہاہے۔ فراہمی آب کا کوئی متبادل انتظام نہ ہونے کے باعث شہری یہی جراثیم آلود پانی پینے پر مجبور ہیں۔ جوہرآباد کامین بازار‘ جنوبی بازار اور دیگر علاقے کچرہ گھروں کے منظر پیش کر رہے ہیں۔ ہر طرف کوڑہ کرکٹ بکھرا پڑا ہے جس کی وجہ سے صحت و صفائی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ انجمن تحفظ حقوقِ شہریاں جوہرآباد کے جنرل سیکرٹری رانا سلیم الرحمن نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے سٹاف کو جوہرآباد میں صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا پابند بنایا جائے۔ اس ضمن میں جب ٹی ایم او شاہد فاروق وڑائچ سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ تحصیل میونسپل انتظامیہ کا محدود سٹاف ‘ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں سستے رمضان بازاروں میں خدمات سرانجام دے رہا ہے اس لئے سر دست ٹی ایم اے شہریوں کے مسائل پر توجہ دینے نہیں دے سکتا۔ عیدالفطر کے بعد صحت و صفائی کا نظام بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
khushabnews
;
شہری مسائل کو چھوڑ دیں، اہم افسر کا انکشاف شہری مسائل کو چھوڑ دیں، اہم افسر کا انکشاف Reviewed by Khushab News on 9:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.