دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے


 نوشہرہ وادی سون:ای ڈی اوسوشل ویلفیئر،پرائس  کنٹرول مجسٹریٹ نبیلہ ملک رمضان بازار کا معائینہ کررہی ہیں(فوٹو فرحان فاروق


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نبیلہ ملک نے اچانک نوشہرہ سمیت وادی سون کے قصبات کا دورہ کرکے دوکانداروں کو چیک کیا انہوں نے تکبیر چوک پر رمضان بازار کے سٹالز پر سبزیوں ،پھلوں،دالوں ،گوشت اور دیگر اشیاء کا معیار چیک کیا اور کوالٹی کے بارے دریافت کیا اپنی نگرانی میں اشیاء کا وزن کرایا اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ رمضان پیکیج عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ حکومت پنجاب کا رمضان پیکیج صیعح معنوں میں کامیاب ہوسکے وہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبدالماجد کے ہمراہ تکبیر چوک میں رمضان بازار کے دورہ پر کی جانب سے رمضان بازاروں میں عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر یقینی بنائی جارہی ہیں مصنوعی مہنگائی کے ساتھ ساتھ گرانفروشوں کی حوصلہ شکنی ہوگی بعد ازاں انہوں نے مین بازار ،میلاد چوک کے دوکانداروں کو چیک کیا مارکیٹ کمیٹی کی سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے پر دوکانداروں کو مجموعی طور پر 7300روپے کے نقد جرمانے کئے اور ان کو ہدایت کی آئندہ اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے
khushabnews
;
دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے Reviewed by Khushab News on 7:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.