تہرے قتل بارے حیران کن خبرآگئی ، معاملہ الٹ گیا





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ کے نواحی علاقہ مہیلیاں جبی3افرادقتل ہونے بارے تازہ ترین اطلاعات نے سارے کا سارا معاملہ ہی الٹ کر رکھ دیا۔سوموار کی سہ پہر کو بعض نجی ٹی چینلز اور سوشل میڈیا پر جبی کے علاقہ مہلیا ں میں تین افراد کے قتل کے حوالے خبر نشر ہوئی اور پولیس تھانہ مٹھہ ٹوانہ بھی اس دور دراز علاقہ میں یہ اطلاع ملنے پر پہنچ گئی تاہم خبر کے چلنے کے کافی دیر بعد یہ اطلاعات آنا شروع ہو گئی کہ متذکرہ گھر پر اندھا دھند فائرنگ ہوئی جس سے اہل علاقہ کو یہ گمان ہوا کہ گھر میں موجود خاتون ، اسکی بیٹی اور بیٹا قتل ہوگئے ہیں لیکن حقیقت میں وہ زندہ بچ گئے ہیں ایس ایچ او تھانہ مٹھہ ٹوانہ تادم تحریر وہیں موجود ہیں فائرنگ کےاس واقعہ اورتہرے قتلوں کی غلط اطلاع بارے مصروف تفتیش ہیں علاقہ چونکہ دور دراز ہے اور موبائل فون کے سگنلز بھی وہاں پر نہ ہونے کی وجہ سے صحافیوں کو رپورٹنگ اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے اور اسی باعث ابتدائی غیر مصدقہ اطلاع جس میں مقتولین کے نام اور عمریں تک بتائی گئی تھی اور ملزموں کے نام بھی مو جود تھے چونکہ پولیس کی بھی جائے وقوعہ پر روانگی کی تصدیق ہوئی تھی لہذا ان سب کو بنیاد بنا کر تہرے قتل کی خبر تمام میڈیا پر جاری ہو گئی ۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق صرف اندھا دھند فائرنگ ہوئی جبکہ گھر میں موجود تینوں افراد زندہ بچ گئے ۔


khushabnews
;
تہرے قتل بارے حیران کن خبرآگئی ، معاملہ الٹ گیا تہرے قتل بارے حیران کن خبرآگئی ، معاملہ الٹ گیا Reviewed by Khushab News on 9:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.