وادی سُون میں چھاپہ، عوام بے حال


Foto file



سوڈھی جے والی سے نمائندہ خصوصی غلام شبیر کی رپورٹ

وادی سُون طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کو بے حال کردیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون،سحری،افطاری وتراویح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی،ارباب اختیارتوجہ دیں کٹھوائی فیڈر میں سوڈھی جے والی،اوچھالہ،کھوڑہ،بیاکھ،کلیال اور متعدد دیہات میں واپڈاکی جانب سے ہرآدھے گھنٹے بعددودوگھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے روزہ دارانتہائی مشکلات کاشکارہیں جبکہ حکومت کے اعلان کے برعکس واپڈا والے سحری،افطاری وتراویح میں لوڈشیڈنگ پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ نمازیوں اورروزہ داروں کو اورزیادہ دقت اورپریشانی ہوتاکہ وہ نماز اورتراویح بھی سکون سے نہ پڑھ سکیں،باربار اپیل اوردرخواست کے واپڈا والوں کوکوئی اثر نہیں ہورہا،شہریوں نذرمحمد،احسان احمد،ارشد،مہرایوب،ملک خالدامیر، وغیرہ نے اعلیٰ حکام اورارباب اختیار سے پرزوراپیل کرتے ہوئے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

سوڈھی جے والی :گرانفروشوں کو جرمانے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون،سوڈھی جے والی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نبیلہ ملک کے اچانک چھاپہ ریٹ لسٹیں آویزاں نہ ہونے اورصفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے دکانداروں کوجرمانے اوروارننگ تفصیلات کے مطابق آج دوپہر پرائس کنٹرولر نبیلہ ملک نے اچانک سوڈھی جے والی کادورہ کیااس دوران سوڈھی کے تمام دکانداروں کو چیک کیاگیا، کچھ دکانداروں کی طرف سے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کیے جانے پران پر جرمانے کیے گئے اور وارننگ جاری کی گئی،جرمانے کئے جانے والے دکانداروں میں احمد سبزی وپھل فروش،گلباز کریانہ سٹور،اورفخری کریانہ سٹور شامل جبکہ باقی تمام کو وارننگ اور صفائی کانظام بہتر کرنے کی ہدایات کی گئیں،جبکہ شہریوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا اورمطالبہ کیاگیا کہ ایسا اگرہرہفتے ہو توازخود مہنگائی پر قابو پایا جاسکے گا،اورعوام سکھ کاسانس لے سکیں گے۔
khushabnews
;
وادی سُون میں چھاپہ، عوام بے حال وادی سُون میں چھاپہ، عوام بے حال Reviewed by Khushab News on 4:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.