جلد ہی امن کی کرنیں پھوٹیں گی


ملک طارق اعوان 





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے کونسلر ملک طارق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کو جڑوں سے اُکھاڑنے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کا عزم کررکھا ہے انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار دُنیا کے باوقار اور پر امن ممالک میں ہونے لگے گا۔ اُنھوں نے مزیدکہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں لازوال قربانیاں دیں آپریشن ضرب عضب کے دوران جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے جراتمند اور دلیر افسران و جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اس سے یقیناًامن کی کرنیں پھوٹیں گی۔ اُنھوں نے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر افواجِ پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ 
khushabnews
;
جلد ہی امن کی کرنیں پھوٹیں گی جلد ہی امن کی کرنیں پھوٹیں گی Reviewed by Khushab News on 8:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.