دس لاکھ کے فنڈز کن میں تقسیم ہورہے ہیں


صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کررہے ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) خوشاب میں بیواؤں ،غریب ،نادار خواتین و مستحقین میں صوبائی وزیر جنگلات،فشریز ملک آصف بھاء نے جہیز فنڈ کے تحت14مستحقین میں چیک تقسیم کئے ۔اس سلسلہ میں صوبائی وزیر جنگلات ملک آصف بھاء کے ڈیرے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غریب ونادار خواتین کو ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق 20،20ہزار کے چیکس تقسیم کئے گئے اس موقع پر ضلعی چےئرمین زکوٰۃ عشر کمیٹی چودھری ارشد محمود ایڈوکیٹ نے بتایا کہ بنکوں سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہوتے ہی ضلعی زکوٰۃو عشر کمیٹی نے پوری دیانتداری کے ساتھ ضلع بھر میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم کر دی ہے۔ انھوں نے ضلعی کمیٹی زکوٰۃ وعشر کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ضلعی کمیٹی زکوٰۃو عشر کی کارکردگی نمبر ون ہے ۔انھوں نے بتایا اس سال کل فنڈ ز 10لاکھ90ہزار موصو ل ہوئے جن میں 54مستحقین اور مختلف اداروں میں تقسیم ہونگے۔انھوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو جوہرآباد کو 3لاکھ91ہزار 600روپے جبکہ ٹی ایچ کیو خوشاب کو 20ہزار اور نوشہرہ ٹی ایچ کیو میں 74ہزار 400روپے دےئے جا چکے ہیں ۔تقریب میں خوشاب شہر کے 14 مستحقین میں مجموعی طور پر 2لاکھ 80ہزار روپے تقسیم کئے گئے اور تقریب میں بتایا گیا کہ باقی چیکس دیگر تحصیلوں میں بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔
khushabnews

;
دس لاکھ کے فنڈز کن میں تقسیم ہورہے ہیں دس لاکھ کے فنڈز کن میں تقسیم ہورہے ہیں Reviewed by Khushab News on 6:13:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.