ٹرانسفارمر وبال جان بن گیا





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآبادکےایف بلاک میں نصب دو فیزوں پرچلنے والا ٹرانسفارمر مکینوں کیلئے درد سر بنا ہواہے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعد رہی سہی کسر ٹرپنگ اور کم وولٹیج نے نکال دی ہےشہریوں کی بڑی تعدادنے کہا کہ قائد آباد میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے ۔ طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعد رہی سہی کسر ٹرپنگ اور کم وولٹیج نے نکال دی ہے ۔قائدآباد سٹی،گنجیال اور اتراء کے تمام ٹرانسفارمر اوور لوڈ ہونے کے باعث بار بار ٹرپ کر رہے ہیں ایک طرف لوڈ شیڈنگ کا عذاب تو دوسری طرف شکایت درج کروانے کے باوجود فیسکو اہلکار پانچ پانچ گھنٹے ٹرانسفارمرز کے فیوز لگانے نہیں آتے فیسکو کے ارباب اختیار معاملے کا فوری نوٹس لیں ۔

khushabnews

;
ٹرانسفارمر وبال جان بن گیا ٹرانسفارمر  وبال جان بن گیا Reviewed by Khushab News on 12:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.