احتجاج، روڈ بلاک





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)غریب کالونی جوہرآباد میں گرمی اور حبس کے شدید ترین موسم میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہری سراپائے احتجاج بن گئے غریب کالونی کے سینکڑوں مرد و خواتین نے جوہرآباد مظفر گڑھ روڈ بلاک کر دی اور واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین کی قیادت شیخ محمد ایوب لیاقت اعوان‘ اختر عباس ‘یوسف بھٹی‘ محمد الطاف ‘ ساجد علی اور شیرا مسیح کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ماہِ صیام کے دوران سحری اور افطاری و نماز تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے ٹھوس اعلانات کے باوجود واپڈا حکام نے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے ذریعے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے گرمی اور حبس کے شدید ترین موسم میں یہ نعروا لوڈ شیڈنگ روزہ داروں کیلئے وبالِ جان بنی ہوئی ہے اُنھوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیساتھ ساتھ شہر میں پانی کی قلت بھی پیدا ہو چکی ہے اور عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر واپڈا کی جانب سے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا یہ ناروا سلسلہ ختم نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔
khushabnews
;
احتجاج، روڈ بلاک احتجاج، روڈ بلاک Reviewed by Khushab News on 7:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.